ETV Bharat / state

سرینگر میں دکاندار کی ہلاکت، نیشنل کانفرنس نے مذمت کی - killing of Srinagar youth

پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

سری نگر میں دکاندار کی ہلاکت، نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کی مذمت

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:14 PM IST

جموں و کشمر نیشنل کانفرنس نے جمرات کو سرینگر میں گزشتہ روز ایک دکاندار کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کنی پورہ نوگام حملے کی بھی مذمت کی ہے اور پولیس انسپکٹر پرویز احمد ڈار کے جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس اس حملے کی مذمت کرتی ہے، مہذب اقوام میں اس قسم کے واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مارے گئے اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور دعا کی کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا کرے۔

پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

دریں اثنا اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی پولیس افسر کی ہلاکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہاں جاری ایک بیان میں بخاری نے اس درد ناک حملہ کو دلدوز قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کی کسی بھی مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے حادثات نے جموں و کشمیر میں صورتحال کو صرف بد سے بدتر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمن طاقتوں نے ہمیشہ معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور لہو سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا: 'جموں وکشمیر نے اموات کے جاری اس رقص کو اب بند ہونا چاہئے۔ میں اس حملہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اورمتقول پولیس انسپکٹر کے افراد خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتا ہوں'۔

بخاری نے ایسے انسانیت سوز واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد کنبہ جات نے اس بے حس تشدد کی وجہ سے اپنے واحد کفیل کھوئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور متاثرہ کنبہ کے اہل خانہ کو ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے سنگین واقعات پیش نہ آئے۔ قصورواروں کی تلاش کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.