پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’نذیر یتو کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بے دخل کیا گیا ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے نذیر یتو کی ’’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘‘ کو سنجیدگی سے لے کر ان کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بے دخل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نذیر یتو نے گزشتہ دنوں ایک نیوز پورٹل پر انٹرویو دیا تھا جس پر پی ڈی پی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلبی کی تھی۔
تاہم ترجمان کا کہنا ہے نذیر یتو وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انکو پارٹی سے بے دخل کیا جارہا ہے۔