جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں حالیہ دنوں لاپتہ ہوئے نوجوان نے مبینہ طور پر عسکریت پسندی کی راہ اختیار کی ہے- سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو کلپ کے مطابق حال ہی میں سرینگر کے نٹی پورہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوا ہے- البتہ پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان جس کی شناخت عرفان احمد صوفی ولد نذیر احمد صوفی بتائی جاتی ہے، کچھ روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے انہیں گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی تھی- ان کو خدشہ تھا کہ شاید وہ عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے تاہم آج اس سلسلے میں ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں مذکورہ نوجوان کے عسکریت پسندی کی راہ اختیار کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
بتادیں کہ جمعرات کی شام عرفان کا ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں اس نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہنواز حسین نے محبوبہ کے آبائی شہر میں ترنگا لہرایا
آڈیو پیغام میں عرفان کو اپنے والدین کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کی تلاش نہ کریں کیونکہ اس نے اللہ کا راستہ منتخب کیا ہے اور وہ سلامت ہے۔ ادھر ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ آڈیو کی صداقت کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔