ETV Bharat / state

National Workshop In Srinagar انٹرپریونرشپ، سٹارٹ اپ کے فروغ دینے کیلئے نئی پالیسی کی تیاری - سمال اینڈ میڈیم انٹرپرونرشپ اسیکم‌

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں پیر کے روز دو روزہ "ایم ایس ایم ای انوویٹو اسکیم" کے تحت قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد وزارت ایم ایس ایم ای ، این آئی ٹی سرینگر نے کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 10:38 PM IST

انٹرپریونرشپ، سٹارٹ اپ کے فروغ دینے کیلئے نئی پالیسی کی تیاری

سرینگر:جموں کشمیر میں نوجوانوں کو صنعت کاری کی طرف راغب کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری نوکریاں کرنے کے بجائے خود نوکریاں دینے کے اہل ہو۔ان باتوں کا اظہار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے ڈائریکٹر راکیش سہگل نے کیا۔

مذکورہ ڈائریکٹر نے کہا کہ این آئی ٹی جموں کشمیر کے محکمہ صنعت اور جموں کشمیر انٹرپرونر ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کو مشترکہ طور نوجوانوں میں جدید صنعت کاری اور سٹارٹ اپ پالیسی پر کام کرنا چاہئے، تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو ایک لائحہ عمل دستیاب کیا جاسکے جس پر وہ اپنا مستقبل بنا سکے گے۔انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی کی ٹیکنالوجی پر ریسرچ اور صنعت کاری کے متعلق جدید ترین منصوبوں پر کام کرنے کے لئے سہولیات موجود ہے ،جو محکمہ صنعت استعمال کر سکتی ہے جس سے صنعت کاروں اور انٹرپرونرز کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مزکری سرکار کی مایکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرونرشپ اسیکم‌ بہت ہی اچھی اسکیم ہے جس سے صنعتکار فائدہ اٹھا کر صنعت کو فروغ سے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mahavir Sharma اسٹارٹ اپ کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنا سود مند،مہاویر شرما

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ امسال نئی اسٹارٹ اپ پالیسی مرتب کررہی ہے جس سے پانچ برسوں میں تین ہزار سٹارٹ اپز کو فروغ و مالی امداد دیا جائے گا۔جموں کشمیر انتظامیہ نے سنہ 2018 میں نئی سٹارٹ اپ پالیسی مرتب کی تھی، تاہم موجودہ انتظامیہ کے مطابق اس پالیسی میں خامیاں ہے جن کو گجرات، تمل ناڈو، کرناٹک کی پالیسیوں کو مدنظر رکھ کر دو کیا جائے گا۔سرکار نے اس ضمن میں صنعت کاری سے منسلک تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ایک منظم پالیسی کے تحت نوجوانوں کو صنعت کاری و سٹاٹ اپز کی طرف رغبت ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.