ETV Bharat / state

قومی اردو سائنس کانفرنس کا انعقاد 22 ستمبر سے

قومی اردو سائنس کانفرنس کا انعقاد 22 ستمبر سے ہونے کا رہا ہے، جس میں جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

قومی اردو سائنس کانفرنس کا انعقاد 22 ستمبر سے
قومی اردو سائنس کانفرنس کا انعقاد 22 ستمبر سے
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 1:59 PM IST

وگیان پرسار حکومت ہند کی جانب سے سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے اشتراک سے 'سائنس کی ترسیل،ترویج اور توسیع کے امکانات اور مستقبل'کے عنوان سے رواں ماہ کی 22 اور 23 ستمبر کو کشمیر میں دو روزہ قومی اردو کانگریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کو مقامی زبان یعنی اردو میں فروغ دینا ہے۔

اس کانفرنس میں مقامی اور بین ریاستی ماہرین موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ اس پروگرام میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اصلاحات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔جبکہ مختلف موضوعات اور اردو زبان کے ذریعے اس کی تشہیر کے حوالے سے مکمل سیشن،پینل ڈسکشن،پیپر پریزنٹیشن،پوسٹر اور ماڈل سازی کے مقابلوں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسیہ پارما یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دنیا کی پانچ طلبہ میں شامل

اس قومی سائنس کانگریس میں جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی بڑی تعداد بھی شرکت کررہی ہیں۔وہیں کشمیر کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم بچے بھی شرکت کر رہے ہیں جو کہ پوسٹر اور ماڈل بنانے کے مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے اس کے علاوہ سائنس کانفرنس میں الگ الگ ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد ہونگے جن میں مختلف اداروں اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور ماہرین موجود رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.