ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما علی محمد ساگر 10 ماہ بعد رہا

نیشنل کانفرنس کے سنئیر لیڈر اور جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر پر عائد پی ایس اے کو ختم کر کے رہا کیا گیا ہے۔ علی محمد ساگر گزشتہ 5 اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں تھے۔

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 5:11 PM IST

نیشنل کانفرنس رہنما علی محمد ساگر 10 ماہ بعد رہا

ان کی رہائی آج یعنی بدھ کو زائد از 10 ماہ کے بعد عمل میں لائی گئی ۔ساگر کی رہائی کے بعد ان کے بیٹے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتےہوئے کہا کہ ان دیگر سیاسی لیڈران کی رہائی بھی جلد عمل میں لائی جانی چائیے جو گزشتہ سال سے نظر بند ہیں۔

واضح رہے جموں وکشمیر عدالت نے منگل کو نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ساگر کو حراست میں لیے جانے کے تعلق سے تمام دستاویزات پیش کئے تھے جن پر اعتراض کرتے ہوئے ساگر کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ادھر اب علی محمد ساگر کی رہائی کے بعد سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے علاوہ نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس کے ہلال احمد لون نظر بند ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.