ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی تنسیخ سے این سی با خبر تھی: الطاف بخاری - دفعہ 370کی منسوخی

الطاف بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سرکار کے دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے سے نیشنل کانفرنس کا لا علم ہونا نا ممکن ہے۔

دفعہ 370کی تنسیخ سے این سی با خبر تھی: الطاف بخاری

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 12:51 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران کے مابین کبھی بھی تعلقات منقطع نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے سیاست دان ہمیشہ مرکزی سرکار کے رابطے میں رہتے ہیں۔ الطاف بخاری کا یہ بھی ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں نیشنل کانفرنس کا بے خبر ہونا نا ممکن ہے۔

الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ ایک انٹریو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ: ’’ہمارے دلی کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں کی سرکار ہماری ہے، وزیر اعظم ہمارے ہیں، ہمیں انکے ساتھ رابطہ کرنے میں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر بلا واسطہ بات کر سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ نیشنل کانفرنس کو یہ بات معلوم نہیں تھی کہ دفعہ 370اور 35اےکو ختم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کے مابین 27جولائی 2019کو جو بات چیت ہوئی تھی اسے عوام کو اب تک نہیں بتایا گیا، لیکن وہ باتیں بھی کسی نہ کسی دن عوام تک ضرور پہنچیں گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.