ETV Bharat / state

Narco Terror Case نارکو ٹیرر معاملہ، این آئی اے عدالت نے چھ افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا - جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

سرینگر میں قائم قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے نارکو ماڈیول کے چھ ارکان کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔Special NIA Court Declares 6 As Proclaimed Offenders

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 6:56 AM IST

Updated : Aug 23, 2023, 8:18 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس ائی اے) نے منگل کی شام جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ "نارکو ٹیرر کیس، ایف آئی آر نمبر 19/2022 کی تحقیقات کے دوران، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر نے کامیابی کے ساتھ ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا انکشاف کیا اور اس کے کئی ارکان کو گرفتار کیا۔ ان میں سوپور کی روبینہ نذیر اور سینٹرل جیل کے قیدی اشفاق احمد میر قابل ذکر تھے۔ یہ افراد سرحد کے دوسری طرف واقع عسکریت پسندوں کے ہینڈلرز کے ساتھ مل کر نارکو ٹیرر ماڈیول چلا رہے تھے۔ اس ماڈیول کے چھ ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ کئی دیگر کی شناخت کر لی گئی ہے اور اُن کو پکڑنے کے کوششیں جاری ہیں۔"

این آئی اے عدالت نے چھ افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا

ایجنسی نے مزید کہا کہ فرار ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جاری کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر مرکز کے زیر انتظام خطے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ایس آئی اے نے مزید کہا کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے نارکو ٹیرر ماڈیول کے مفرور افراد میں چھ لوگوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ وہیں ایس آئی اے نے عدالت کو اب تک کی گئی تحقیقات سے آگاہ کیا۔' ایس آئی اے نے ان ملزمین کی شناخت عبدالرشید بٹ ساکن اونتی پورہ (پلوامہ)، سوپور (بارہمولہ) کے رہنے والے عبدالرشید میر، کپواڑہ کے رہنے والے صغیر احمد پوسوال، کپواڑہ کے رہنے والے افتخار احمد شیخ، کپواڑہ کے رہنے والے بشارت احمد پوسوال اور راجوری کے رہنے والے جاوید احمد ٹھاکر کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested شوپیاں میں عسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس
بیان میں، ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ وہ مفرور مجرموں کو پکڑنے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ "ایس ائی اے کشمیر اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے کہ ان افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔"

Last Updated : Aug 23, 2023, 8:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.