ETV Bharat / state

این آئی اے عدالت نے آسیہ اندرابی پر الزامات طے کیے - آسیہ اندرابی

اس سے قبل دسمبر 2020 میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مبینہ طور پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Kashmiri sepratist Aasiya Andrabi framed under sedition charges by nia court

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 5:12 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 5:50 PM IST

این آئی اے عدالت نے کشمیری علیحدگی پسند خاتون آسیہ اندرابی اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف الزامات طے کر دیے ہیں۔ عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں کی سازش رچنے کا الزام طے کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 61 گاڑیاں، پانچ مکانات، چھ دکانیں ضبط یا منسلک کردی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ نقد رقم بھی ضبط کی گئی تھی۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ 'منسلک کیے گئے املاک علیحدگی پسند رہنماوں یا ان کے ساتھیوں کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ اثاثوں میں دختران ملت تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی خوش دامن صوفی فہمیدہ کے ذاتی مکانات بھی شامل ہیں جبکہ مبینہ طور علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے استعمال کی گئی متعدد گاڑیاں بھی منسلک کی گئی ہیں۔'

پولیس ذرائع کے مطابق عسکری سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور 46 اثاثے ضبط یا منسلک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ 'غیر منقولہ جائیداد میں صوفی فہمیدہ کے مکان سمیت پانچ مکانات،چھ دکانیں اور 1.6 کنال اراضی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔'

رواں برس پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت 11 گاڑیاں ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں چار پہیوں والی 6 گاڑیاں اور دو پہیوں والی 5 گاڑیاں شامل ہیں۔

سنہ 2019 سے سکیورٹی فورسز نے کشمیر میں عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے متعدد اعلی علیحدگی پسند رہنماؤں اور کارکنان پر منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے جن میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک، شبیر شاہ، نعیم خان اور آسیہ اندرابی شامل ہیں۔

اس سے قبل دسمبر 2020 میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مبینہ طور پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑ نے کے الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 5:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.