ETV Bharat / state

Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی - ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی

غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی بھی اب بکھرتی جارہی ہے اور آئے روز اس میں شامل ہوئے لیڈران پارٹی کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:33 AM IST

سرینگر: کانگریس کے سابق ایم ایل سی مظفر پرے نے آزاد کی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے استفعی دے کر واپس کانگریس میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مظفر پرے نے اپنے استعفی نامے میں لکھا کہ وہ کانگریس میں سنہ 1975 میں شامل ہوئے تھے اور گزشتہ برسوں میں اسی پارٹی نے انہیں مختلف عہدوں پر فائز کیا اور جموں کشمیر کی اسمبلی کا رکن بھی بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کانگریس کے ساتھ دیرینہ لگاؤ ہے لہذا وہ اس پارٹی کو دھوکہ نہیں دے سکتے البتہ غلام نبی آزاد کے ساتھ ان کے نجی تعلقات ختم نہیں ہوں گے۔ Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party

گزشتہ ہفتے آزاد کی نئی پارٹی سے تین سینئر لیڈران نے استعفی دیا تھا۔ تارہ چند، منوہرلال اور بلونت سنگھ جموں صوبے کے سینئر سیاسی لیڈران ہیں جنہوں نے آزاد کی پارٹی کو الوداع کہہ کر کانگریس میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ ان لیڈران کے ساتھ 126 سیاسی کارکنان نے آزاد کی پارٹی کو چھوڑ دیا۔ وہیں دو مزید سابق اراکین اسمبلی رشید ڈار اور چودھری اکرم بھی اب آزاد کی سیاسی جماعت کو چھوڑ چکے ہیں۔ رشید ڈار بارہمولہ کے سوپور اسمبلی حلقے اور چودھری اکرم راجوری ضلع سے اسمبلی ممبر رہ چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آزاد کی نئی سیاسی جماعت سے مزید لیڈران و ارکان استعفی دیں گے۔ Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party

قابل ذکر ہے کہ رواں برس غلام نبی آزاد نے چالیس برسوں کے بعد کانگریس سے مستعفی ہوکر جموں کشمیر میں اپنی پارٹی تشکیل دی جس میں کانگریس کے قریبا 50 لیڈان شامل ہوئے تھے۔ البتہ کانگریس کے علاوہ اس پارٹی میں دوسری سیاسی جماعتوں جیسے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی یا بی جے پی سے کوئی لیڈر شامل نہیں ہوا۔

آزاد نے اس پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی رکھا تھا لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اسکو رد کردیا کیونکہ یہ نام پہلے ہی اتر پردیش کی ایک پارٹی کو ملا تھا۔آزاد نے اب اس پارٹی کا نام ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی رکھ دیا ہے جو الیکشن کمیشن آف انڈیا سے منظور ہوگیا ہے۔ Muzaffar Parray Resigns from Azad's Party

یہ بھی پڑھیں : Leaders Expelled From DAP آزاد نے پارٹی سے تین سینیئر رہنماؤں کو نکال دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.