ETV Bharat / state

Express Solidarity with Earthquake Victims متحدہ مجلس علما کا ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:35 AM IST

جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علما نے کہا کہ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کی جائے۔

Express Solidarity with Earthquake Victims

سری نگر: متحدہ مجلس علماءنے ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے شہید ہونے اور بے شمار لوگوں کے زخمی اور اربوں کی املاک و جائیداد تباہ و برباد ہونے پر مسلمانان کشمیر کی طرف سے متاثرہ ممالک کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی شفایابی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی فوری بحالی کی اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی۔ مجلس نے اعلان کیا کہ جمعۃ المبارک 10 فروری 2023 مرکزی جامع مسجد سمیت تمام بڑی بڑی مساجد، خانقاہوں، امام باڑوں اور آستانوں میں نماز جمعہ کے موقع پر زلزلہ میں شہید ہوئے افراد کے لیے ایصال ثواب اور خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا اور متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ متحدہ مجلس علماء میں درج ذیل تنظیمیں جن میں انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگر سمیت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہل حدیث، جماعت اسلامی، کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرۃ الاسلام، انجمن مظہر الحق، جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہل بیت فاؤنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم، پیروان ولایت، اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ، بزم توحید اہ لحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علماء و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، ادارہ وحدۃ المکاتب جموں وکشمیر، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.