شدت کی ٹھنڈ کے درمیان سرینگر شہر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر میں جوان سال موسیقار جان نثار لون نے اپنے ساتھیوں رانی ہزارہ اور مشرا کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
یہ میوزیکل کنسرٹ 'بالی ووڈ سے روبرو' کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد اس نوعیت کی یہ پہلی تقریب تھی۔
تقریب کے دوران شائقین بھی گلوکاروں کے ساتھ جھومتے اور گاتے دیکھے گئے۔ وہیں، فنکار بھی کافی خوش نظر آئے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ رانی ہزارہ کا کہنا تھا کہ "ہم پہلی بار کشمیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔ بس اگر آپ کو پسند آئے تو ہمیں خوشی ہوگی۔ "
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'وادی کے فنکاروں کو چاہیے کی وہ نئے فنکاروں کو موقع فراہم کریں۔ ہم چاہتے ہیں کی وادی کو اپنے ہنر کی وجہ سے پہچانا جائے'۔