ETV Bharat / state

فلم"ایٹلاسٹ" کشمیر کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے گی - بالی ووڈ کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر ناز قاضی

کشمیریوں کے روایتی پیار، محبت، اپنا پن اور اخلاص کو کشمیری باشندوں کا خاصا قرار دیتے ہوئے بالی ووڈ کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر ناز قاضی نے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں کشمیر پر بنائی گئی زیادہ تر فلموں میں یہاں کے منفی پہلو کو ہی دکھایا گیا ہے۔‘‘ Bollywood producer director naz nazki

فلم ’ایٹ لاسٹ‘ کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر ناز قاضی کے ساتھ خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 5:18 PM IST

فلم ’ایٹ لاسٹ‘ کی پروڈیوسر، ڈائریکٹر ناز قاضی کے ساتھ خصوصی گفتگو

سرینگر: جموں وکشمیر اور خاص کر وادی کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی خاطر ’’ایٹلاسٹ‘‘ (At Last) کے نام سے ایک فلم بننے جا رہی ہے۔ اس فلم میں نہ صرف کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے بلکہ فلم کے لیے 70 فیصد آرٹسٹ کو کشمیر سے ہی لیا جا رہا ہے۔ ’ایٹلاسٹ‘ فلم کی کہانی ہے کیا، فلم کی شوٹنگ کشمیر کے کن مقامات پر کی جائے گی اور فلم بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اس سب پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ناز قاضی سے خصوصی گفتگو کی۔

ناز قاضی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے کہا؛ ’’ ایٹلاسٹ (At Last) کے نام سے کشمیر پر جو فلم میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور بنانا چاہتی ہوں وہ ان فلموں سے ذرا مختلف اور ہٹ کر ہوگی جو (گزشتہ) چند برسوں میں کشمیر کو لے کر بنائی گئیں ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران کشمیر میں جو بھی فلمیں منظر عام پر لائی گئیں ان میں کشمیر کی مثبت چیزوں کو درکنار کرتے ہوئے منفی پہلوؤں کو زیادہ تر اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘

بات چیت کے دوران ناز قاضی نے کہا کہ ایسے وقت میں کشمیر اور کشمیریوں کو سننے اور یہاں آنے کے بعد ان کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ کشمیر کی ایسی کئی مثبت کہانیاں ہیں جن پر فلم بنائی جا سکتی ہے اور ایک بڑے پردے کے ذریعے لوگوں تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ ناز قاضی نے اپنے پروجیکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلم بنانے کی ارادے سے میں دو برس سے مسلسل کشمیر آ رہی ہوں تاکہ نہ صرف یہاں کی قدرتی رائیانیوں اور کاریگری کو بہتر طور فلما سکوں بلکہ کشمیر کی اصلی شناخت کو بھی اجاگر کر سکوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کو اپنے نظریہ سے دیکھنے کے بعد ان کے سامنے لاتعداد مثبت کہانیاں گزریں اور اس طرح انہوں نے طے کیا کہ ’’کیوں نہ ایک بہترین سکرپٹ تیار کر کے فلم بنائی جائے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے اگرچہ قبل از وقت اپنی فلم کی کہانی پر بات نہیں کی۔ تاہم ناز قاضی نے اشارہ دیا کہ ’’پیار، محبت، اپنا پن اور اخلاص کشمیریوں کا خاصا ہے اور یہی خاصا میری فلم میں لوگوں کو دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ فلم کی کاسٹنگ پر بات کرتے ہوئے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر نے کہا کہ ’’فلم کے مین کردار میں سنیل شیٹی، ذرین خان، علی خان، رضا مراد، ارون بخشی وغیرہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کے ساتھ ساتھ کشمیر کے کئی اداکار بھی نظر آئیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Lafzon Mein Pyaar Movie Crew in Kashmir : ’نئی فلم پالیسی سے فلمکار کشمیر کو ترجیح دے رہے ہیں‘

فلم کی شروعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک خاص مہورت کے بعد فلم کی شوٹنگ کو شروع کیا جا رہا ہے اور شوٹنگ بھی کشمیر کے ان خوبصورت مقامات پر ہوگی جو کہ یہاں کے لوگوں کے لیے بھی نئے ہیں۔ کیونکہ حال ہی میں یہاں کئی دلکش اور دلفریب جگہیں سیاحتی نقشے پر لائی گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بالی ووڈ اور کشمیر کا پرانہ رشتہ پھر سے جڑ رہا ہے نہ صرف بالی ووڈ اداکار اپنی فلموں کی شوٹنگ کے لیے وادی کشمیر کا رخ کر رہے ہیں بلکہ بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی کشمیر پر فلمیں بنانے میں اپنی دلچشپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Film Shooting In Kashmir گلمرگ میں عالیہ اور رنویر سنگھ نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.