ETV Bharat / state

کشمیر: اخبارات شائع نہ ہو سکے - کشمیر کے انگریزی روزنامے

وادی کشمیر میں جمعرات کو ہوئی برفباری سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں یہاں کے مقامی اخبارات بھی شائع نہ ہو سکے۔

کشمیر میں اخبارات شائع نہ ہو سکے
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 10:42 PM IST

صحافیوں اور اخبار مدیروں کے لیے محکمہ اطلاعات میں میڈیا فیسلٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، تاہم گزشتہ روز سے انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر اخبارات اپنے روزنامے شائع کرنے سے قاصر رہے۔

کشمیر میں اخبارات شائع نہ ہو سکے

محکمہ اطلاعات کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انکے دفتر میں انٹرنیٹ نہیں چل سکا، وہیں صحافیوں کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے بجلی کے لیے متبادل انتظام نہیں کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی انگریزی روزنامے کے مدیر فاروق احمد وانی نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے بجلی دستیاب تھی نہ انٹرنیٹ جس کی وجہ سے وہ اخبار شائع نہ کر سکے۔

ارشاد احمد لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ روزانہ 50 سے زائد اخبارات مختلف ہاکروں اور نیوز ایجنسیوں کو بانٹتے ہیں، لیکن جمعے کو انہوں محض چار روزنامے بانٹے۔

کشمیر میں جمعرات کی صبح سے شدید برف باری ہوئی جس سے زندگی کا روز مرہ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جہاں برف باری سے سڑکوں پر چلنا دشوار ہوا، وہیں بجلی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی بری طرح متاثر رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جہاں سرکار کی جانب سے مواصلاتی نظام پر قدغن عائد کیا گیا وہیں ان قدغنوں سے مقامی روزنامے بھی بری طرح سے متاثر ہوئے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیاب اور مواصلاتی نظام پر پابندی کے باعث اکثر روزناموں نے اخبارات کے صفحات میں کمی کی تھی۔

میڈیا فیسلٹیشن سنٹر سے مقامی روزناموں کے نمائندے انٹرنیٹ سے مواد ڈائونلوڈ کرکے اخبارات شائع کرتے تھے جبکہ گزشتہ روز انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر اخبارات اپنے روزنامے شائع کرنے سے قاصر رہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.