ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کے روز 61.10 فیصد اور 49.25 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔
ایس ای سی نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 327 حلقوں میں پنچ کی خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔ پنچ ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 52118 میں سے کل 31844 ووٹرز (جن میں 16600 مرد اور 15244 خواتین شامل ہیں) نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جو صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 2 بجے اختتام پذیر ہوا۔ پنچ ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران جموں ڈویژن میں 79.47 فیصد اور کشمیر ڈویژن میں 59.63 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرپنچ کے خالی 66 حلقوں میں تیسرے مرحلے کے دوران 49.25 فیصد رائے دہندگی کا اندراج ہوا۔
یہاں 80913 میں سے کل 39852 ووٹرز (جن میں 21307 مرد اور 18545 خواتین شامل ہیں) نے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لئے ووٹ دیا۔ جموں ڈویژن میں 74.74 فیصد رائے دہندگی کا اندراج ہوا۔ کشمیر ڈویژن میں 42.57 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی۔
جموں ڈویژن میں، ضلع کشتواڑ میں پنچ ضمنی انتخابات کے لئے سب سے زیادہ 89.55٪ ووٹنگ ہوئی، اس کے بعد راجوری 88.29٪ اور رامبن 86.10٪ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کشمیر میں ضلع کولگام ووٹنگ کے معاملے میں سرفہرست رہا۔ کولگام میں 77.11 فیصد کے ووٹنگ درج کی گئی۔ اس کے بعد بڈگام 74.21 فیصد اور بانڈی پورہ میں 64.88 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔