جموں: شری امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 6 ہزار 1 سو 7 یاتریوں پر مشتمل چھٹا جھتہ ’’بم بم بولے‘‘ اور ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعروں کے بیچ کشمیر میں واقع بالتل اور ننون، پہلگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ 253 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے صبح تین بجے 2 ہزار 1 سو 78 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1639 مرد، 514 خواتین، 12 بچے، 8 سادھو اور 5 سادھویں شامل تھیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے صبح چار بجے 3 ہزار 9 سو 29 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3041 مرد، 689 خواتین، 19 بچے، 146 سادھو اور 34 سادھویں شامل تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک زائد از 50 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 ڈی جی سی آر پی ایف نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔ سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار سیکورٹی ایجنسیز متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوتی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔
یو این آئی