ETV Bharat / state

Moon Not Sighted In JK جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی، مفتی اعظم

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے شوال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔

moon-not-sighted-eid-ul-fitr-on-saturday-in-jk-grand-mufti
جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی، مفتی اعظم

سرینگر: جموں و کشمیر کے ففتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے شوال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔وہیں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے ایسے میں جموں وکشمیر میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔اس موقعے پر مفتی اعظم نے پوری امت کو اور خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو پیشگی عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ یہ مبارک عید ہم سب کے لیے خوشیوں، مسرتوں اور امن و خوشحالی کی نوید لے کر آئیے۔

مزید پڑھیں: Moon Sighted in Saudi Arabia سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا، جمعہ کو عید الفطر

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عیدالفطر بروز جمعہ بمطابق 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے، ان ممالک میں ہفتے کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔پاکستاں میں چاند نظر آنے کے سلسلے میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ پنجاب میں شوال کے چاند سے متعلق کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہے۔ زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.