ETV Bharat / state

MoIB Economic Advisor Srinagar Tour:MoIB کے اقتصادی مشیر کا سرینگر دورہ کا اختتام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 7:16 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 11:45 AM IST

وزارت اطلاعات و نشریات کے اضافی اقتصادی مشیر نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سرینگر کے میڈیا اکائیوں کے مابین ہم آہنگی اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی۔

MoIB Economic Advisor Srinagar Tour
MoIB Economic Advisor Srinagar Tour
وزارت اطلاعات و نشریات کے اضافی اقتصادی مشیر کا سرینگر دورہ

سرینگر (جموں و کشمیر): وزارت اطلاعات و نشریات (ایم او آئی بی) کے اضافی اقتصادی مشیر ڈاکٹر اشونی کمار نے حکومت ہند کی سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا۔ اپنے دو روزے دورے کے آخری روز جمعہ کو ڈاکٹر کمار نے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف اہم میڈیا یونٹس کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر کمار نے میڈیا اداروں کے سربراہوں بشمول پی آئی بی سرینگر، دور درشن، آل انڈیا ریڈیو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے ساتھ دفتری احاطے کا ایک جامع جائزہ لیا اور ان اداروں میں صفائی ستھرائی اور فعالیت کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ان مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے حکومت کی خصوصی مہم 3.0 کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد صفائی کو فروغ دینے کے حتمی مقصد کے ساتھ، فضلہ، فرسودہ مواد، غیر فعال اشیاء اور سکریپ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام وزارت کے دفاتر میں فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’اگرچہ سرکاری مہم کا دورانیہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک ہی ہے، لیکن صفائی کا جذبہ ان تاریخوں کے بعد بھی ہمیں ابھارتا رہے گا۔‘‘ ڈاکٹر کمار نے اس بات پر زور دیا کہ ’’یہ مہم سال بھر جاری رہنے والی ایک کوشش ہوگی جس میں وزارت کی بنیادی توجہ اسکریپ مواد کو ہٹانا اور باہر کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: Meri Mati Mera Desh Campaign ضلع پلوامہ میں میری مٹی میرا دیش مہم کا اختتام

کمار نے MoIB کے تحت سرینگر میں مختلف میڈیا اکائیوں کی جانب سے دکھائی جانے والی لگن اور محنت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملہ پر زور دیا کہ وہ سوچھتا ہی سیوا پہل کو حقیقی معنوں میں برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر قائم رہیں۔ انہوں نے یونٹس کے درمیان موثر ہم آہنگی کی ستائش کی اور صفائی کے موضوع پر خصوصی مہم چلا کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ترغیب دی۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.