ETV Bharat / state

کوآپریٹیو بینک کے سابق چیئرمین گرفتار - کروڑوں روپے کے قرض میں بدعنوانی

جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے کوآپریٹیو بینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع کو بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔

کوآپریٹو بنک کے سابق چیئرمین گرفتار
کوآپریٹو بنک کے سابق چیئرمین گرفتار
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:36 PM IST

اے سی بی نے اس سے قبل ان کےخلاف کشمیر میں کروڑوں روپے کے قرض میں بدعنوانی کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا تاہم شفیع ڈار ای سی بی کی نظروں سے مسلسل غائب تھے جس کی وجہ سے منگل کے روز ان کے خلاف ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کو انعام دیا جائے گا۔

نوٹس جاری ہونے کے ایک روز بعد اے سی بی نے انہیں سرینگر سے گرفتار کر لیا ہے اور ان کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کوآپریٹو بنک کے سابق چیئرمین گرفتار
کوآپریٹو بنک کے سابق چیئرمین گرفتار

شفیع ڈار مقدمہ درج ہونے کے بعد سے مسلسل گرفتاری سے بچ رہے تھے تاہم بدھ کو اے سی بی انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ شفیع ڈار پر اے سی بی نے 223 کروڑ روپئے کے فنڈ کا گھوٹالہ کرنے کے سلسلے میں پہلے ہی ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرینگر شہر میں سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کے لئے یہ رقم غیر قانونی طریقے سے کسی کنسٹرکشن کمپنی کو پیش کی ہے اور اس میں بدعنوانی سے کام لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.