ETV Bharat / state

مودی سے بات کرتے ہوئے کسان نے دل جیتا

دو منٹ 19 سیکنڈ تک وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران ریشی نے آرگینک فارمنگ کو ترجیح دینے کی وجوہات پر بات کی۔

Kashmir farmer
کسان نے دل جیتا
author img

By

Published : May 14, 2021, 10:22 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز پردھان منتری کسان سمان ندھی کی آٹھویں قسط کے طور پر 9.5 کروڑ استفادہ کنندگان کسانوں کے لیے 20،000 کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔ اس اسیکم کی قسط جاری کرنے کے بعد مودی نے ملک کے چھ کسانوں سے آن لائن گفتگو بھی کی۔ ان کسانوں میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رہنے والے خورشید احمد ریشی بھی شامل تھے۔

کسان نے دل جیتا

دو منٹ 19 سیکنڈ تک وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران ریشی نے آرگینک فارمنگ کو ترجیح دینے کی وجوہات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے ہم روایتی طریقے سے سبزیاں اُگایا کرتے تھے۔ اس سے زیادہ آمدنی نہیں ہوتی تھی اس لیے آرگینک فارمنگ کا انتخاب کیا۔'

ریشی نے دعوی کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے بعد بھی بے روزگار تھے۔ اس لیے اُنہوں نے محکمہ زراعت سے رابطہ کر آرگینک فارمنگ کی تربیت حاصل کی۔

'تربیت کے بعد میں نے آرگینک فارمنگ کرنا شروع کیا اور اس وقت غیر ملکی سبزیاں اُگاتا ہوں۔'

سرکار کی جانب سے مل رہی مدد کے حوالے سے وزیر اعظم کے سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ 'محکمہ زراعت کی مدد سے میں نے 30 کسانوں کا ایک گروپ بنایا ہے۔ ہم سبزیاں ایک جگہ اکٹھا کرتے ہیں پھر محکمے کی جانب سے فراہم کی گئی ریفریجریٹر وین کے ذریعے سبزیوں کو آرگینک منڈی میں فروخت کرنے کے لیے لے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ریشی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی ہمت اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ اتنی پڑھائی کرنے کے بعد دوبارہ زراعت کی طرف لوٹنا ایک جذبہ ہے۔ جو آپ نے دکھایا ہے۔ ورنہ انسان اُلجھن میں رہتا ہے کہ کیا کروں اور لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آپ نے اپنا راستہ چنا۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'آپ جیسے پڑھے لکھے کسان جب آرگنائز طریقے سے کام کرتے ہیں اور کر رہے ہیں، تو کیسے نتائج نکلتے ہیں وہ ہم آج دیکھ رہے ہیں۔ آپ اپنی کوشش جاری رکھیں۔ میں آپ کی پوری ٹیم اور گاؤں کو مبارکباد دیتا ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: امداد کے دائرے کو وسیع کیا جائے

ریشی کے علاوہ وزیر اعظم نے ریاست اتردیش کے ضلع اناؤ کے رہنے والے اروند نشاد، آندھرا پردیش کے ضلع اننتپور کی رہنے والی ایم وینورما، میگھالیہ کے رہنے والے روسٹر خرمنید، انڈمان و نکوبار جزیرہ کے علاقے کار نکوبار کے رہنے والے پیٹرک اور مہاراشٹر کے لاتور علاقے کے رہنے والے بالا صاحب نرارے سے آن لائن بات چیت کی۔

واضح رہے کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت ہر اہل کاشتکار کو سالانہ 6٫000 روپے کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم ہر چار ماہ بعد دو ہزار روپے دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت اب تک کسانوں کو 1.15 لاکھ کروڑ روپے کی رقم دی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.