ETV Bharat / state

weather in Kashmir: کشمیر میں آئندہ دنوں میں گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون جموں و کشمیر پہنچ چکا ہے جس کے باعث جموں صوبے میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہو رہی ہیں۔ مونسون کی وجہ سے کشمیر میں بھی بادل چھائے رہیں گے جس سے لوگوں کو بھی آنے والے دو چار دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت نصیب ہوسکتی ہے۔ weather in Kashmir

کشمیر: آنے والے دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان: محکمہ موسمیات

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 2:48 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں کے دوران لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مونسون جموں و کشمیر پہنچ چکا ہے جس کے باعث جموں صوبے میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہو رہی ہیں۔ محکمے نے کہا کہ کشمیر میں بھی بادل چھائے رہیں گے جس سے لوگوں کو بھی آنے والے دو چار دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت نصیب ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بعد گرمی کا زور ایک بار پھر بڑھ جائے گا۔ Partly Cloudy Weather in Valley

عہدیدار نے کہا کہ کشمیر میں جون اور جولائی کے مہنیوں کے دوران درجہ حرارت کا 34 یا35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ان مہنیوں کے دوران گرمی ایسی ہوتی ہے۔ادھر وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے7.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Kashmir

یہ بھی پڑھیں:

Srinagar Sizzles At 34 Degrees: سرینگر میں رواں سیزن کا گرم ترین دن ریکارڈ، پارہ 34 ڈگری کے پار

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 21.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.