ETV Bharat / state

مصباح ریشی نے کشمیر کا نام روشن کیا - brings laurels to Kashmir

اس سے قبل مصباح جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) کی جانب سے دفعہ  370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں انٹرنیٹ گیگ سے متعلق 125 صفحات پر مشتمل رپورٹ پر کام کر چکی ہیں-

مصباح رشی
مصباح رشی
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:56 PM IST

سرینگر شہر کے نید کدل علاقے کی رہنے والی 24 برس کی مصباح ریشی نے رہوڈس اسکالرشپ حاصل کر کے کشمیر کا نام روشن کیا ہے- اس اسکالرشپ کے تحت مصباح دو برسوں تک انگلستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرینگی-

مصباح ریشی نے کشمیر کا نام روشن کیا

اس سے قبل مصباح جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) کی جانب سے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں انٹرنیٹ گیگ سے متعلق 125 صفحات پر مشتمل رپورٹ پر کام کر چکی ہیں-

اس رپورٹ کو امسال اگست میں ’’کشمیر انٹرنیٹ سیگی‘‘ کے عنوان سے جاری کیا گیا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ "میں اس وقت دہلی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں. میں سرینگر سے تعلق رکھتی ہوں تاہم میری تعلیم دہلی سے ہی ہوئی ہے-"

رہوڈس اسکالرشپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا "یہ اسکالرشپ دو سال کے لئے ہوتی ہے اور پوری طریقے سے مفت ہے لیکن حاصل کرنے کے لئے آپ کو کافی مشقت کرنی پڑتی ہے- ناصرف آپ کا پڑھائی میں اچھا ہونے ضروری ہے بلکہ آپ کو کھیل کود اور دیگر چیزوں میں بھی بہتر ہونا ضروری ہے- اس اسکالرشپ کے تحت آپ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے- اسکالرشپ صرف ان طلبہ کو دی جاتی ہے جو تعلیم میں شاندار کارکردگی دکھانے کے علاوہ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی کام کر چکے ہوں-"

ان کا مزید کہنا ہے کہ "مجھے شروع سے ہی انسانی حقوق میں کافی دلچسپی تھی اس لئے کئی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ اپنی تعلیم کے دوران کام کر چکی ہوں- اس لئے میں آکسفورڈ میں بھی اپنے بین القوامی ساتھیوں کے ساتھ ان مسائل پر کام کرنا چاہتی ہوں جن کا سامنا پوری دنیا کر رہی ہے- خاص طور پر وہ مسائل جنہیں میں قریب سے دیکھ ہیں- "

اپنے کام پر بات کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ "کشمیر میں مواسلاتی نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر جے کے سی سی ایس کے ساتھ تفصیلی رپورٹ پر کام کیا ہے- اس سے قبل پیلٹ گنز کے بے تحاشا استعمال پر بھی تفصیلی کام کیا ہے- اکلیتی تبکوں پر بھی کام کیا ہے-"

یہ بھی پڑھیے
ڈی ڈی سی انتخابات پر صوبائی کمشنر سے خاص بات چیت

مصباح کا کہنا ہے 'ان کے والدین نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ خود کو خوش قسمت مانتی ہیں- میں اپنے والدین کا کافی شکرگزار ہوں- جب میں ایک مہینے کے لئے ایک پروجیکٹ پر اکیلے دھرمشالہ (ہماچل پردیش) میں رہی تھی تب بھی ان کا پور ساتھ ملا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ان کے پاس خالی وقت ہوتا ہے تب وہ اپنی والدہ کے ساتھ رسوئی میں کھانا بناتی ہے- مجھے کھانا بنانا پسند ہے اور میں اپنی والدہ سے یہ ہنر سیکھ رہی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.