ETV Bharat / state

کشمیر کی خوشحالی کے لیے حجاج کرام سے دعا کی اپیل

حریت کانفرنس چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے امسال سفر محمود پر جانے والے عازمین حج کو دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کی۔

چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 11:40 PM IST

میر واعظ عمر فاروق نے زور دیا کہ وہ اس مقدس اور بابرکت سفر میں خاص طور پر حرمین شریفین اور مقام مقدسہ میں عالم اسلام کی سربلندی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی صلاح و فلاح ، امن و سلامتی ،خوشحالی اور استحکام اور کشمیری عوام پر ہو رہے مبینہ مصائب و مظالم کے خاتمے کے لئے بارگاہ ایزیدی میں خصوصی دعاﺅں اور مناجات کا اہتمام کریں۔

1
چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں فلسفہ حج اور احکام حج پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ حج ارکان اسلام کا پانچواں اور آخری رکن ہے جو ہر عاقل، بالغ، صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فریضے کی ادائیگی سے جہاں ایک مسلمان اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرتا ہے وہیں حضرت رسول رحمت (ص) کے ارشادات عالیہ کے مطابق حج مبرور ادا کرنے والا شخص اس طرح گناہوں سے پاک اور معصوم ہو جاتا ہے جس طرح سے ایک معصوم اور نوزائد بچہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ حج اور مناسک حج دراصل دو عظیم پیغمبر سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور سیدنا حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی اداﺅں اور قربانیوں کا دوسرا نام ہے جسے باضابطہ امت محمدی (ص) پر 9 ہجری میں فرض کیا گیا اور حج کی فرضیت کے بعد حضرت پیغمبر اسلام محمد مصطفی (ص) نے کم و بیش ایک لاکھ چالیس ہزار صحابہ کرام کے ساتھ حج کا فریضہ سن 10 ہجری میں ادا فرمایا اسے حجتہ الوداع بھی کہا جاتا ہے۔

2
چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق
میرواعظ نے کہا کہ حج ایک ایسا مقدس اورمنفردالٰہی فریضہ ہے جس کی انجام دہی ہر صاحب حیثیت مسلمان پر واجب کردی گئی ہے اور اس فریضہ کی ادائیگی کو ہر لحاظ سے بہتر سے بہتر انجام دینے کے لئے ایک حاجی کو ہر طرح سے محتاط رہنا پڑتا ہے تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی کمزور اور کوتاہی نہ رہ جائے کیونکہ پھر اس کی تلافی بعد میں ممکن نہیں ہوسکتی۔
3
چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق
اس موقعہ پر میرواعظ نے دعا کی کہ اللہ ہر مسلمان کو اس فریضے کی ادائیگی کی سعادت سے سرفراز کرے اور وہ زندگی میں کم از کم ایک بار اللہ کے تجلیات کے مرکز خانہ خدا کی زیارت کے ساتھ ساتھ خلاصہ کائنات حضرت پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد (ص) کے روضہ اطہر اور گنبد خضریٰ کے دیدار سے فیضیاب ہو سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.