ETV Bharat / state

'وادی میں منشیات کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری' - حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق

علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق نے وادی کشمیر میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت خاص طور پر نوجوان نسل کے اس میں بری طرح سے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Mirwaiz Umar Farooq
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 8:30 PM IST

میر واعظ کا کہنا تھا کہ 'اب ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنے کا وقت نہیں رہا بلکہ یہ ہم سب کے لیے ایک چیلینج سے بھرپور صورتحال ہے اور اس کو روکنے کے لیے ہم سب کو اجتماعی طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ دین اسلام کے واضح احکامات کے باوجود کشمیر میں مسلم خواتین کو ان کے جائز حقوق کے حوالے سے شدید مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ان کو اپنے والدین کے جائز حق وراثت سے محرومی، گھریلو تشدد اور جہیز وغیرہ کے ذریعے ان کے حقوق کو سلب کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ یہ علمائے کرام، دینی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں'۔

انہوں نے ان باتوں کا ذکر سرینگر کے تاریخی میر واعظ منزل راجوری کدل میں جاری ایک سیمینار میں کیا۔

اس سیمینار میں متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کے سرکردہ علماء کرام، مفتیان عظام، انسداد منشیات پر کام کرنے والے ماہرین، ڈاکٹرز اور کئی غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.