ETV Bharat / state

Syed Rabey Hasani Nadvi Demise مولانا رابع ندوی کی وفات پر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کا اظہار دکھ

عالمی شہرت یافتہ شخصیت مولانا سید رابع حسنی ندوی کا 13 اپریل کو اس درفانی سے انتقال کر گئے۔14 اپریل رات 10:30 بجے ندوۃالعلماء کے صحن میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوارعوام نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 6:09 PM IST

mirwaiz-moulvi-muhammad-umar-farooq-expressed-grief-over-death-religious-scholar-moulana-rabi-nadvi
مولانا رابع ندوی کی وفات پر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کا اظہار دکھ

سرینگر:تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر نے اپنے اور اپنے نظر بند صدر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاورق کی جانب سے کُل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ ندوۃ العلما لکھنو کے ناظم اعلیٰ سرکردہ اور بزرگ عالم دین مولانا سید رابع حسنی ندوی کی وفات پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے-

اپنے تعزیتی بیان میں انجمن نے کہا کہ اپنے سابق صدر و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ، شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق ؒ کے دور سے لیکر موجودہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق تک اکابرین ندوۃ خاص طور پر مفکر اسلام حضرت علی میاں ندویؒ اور مولانا رابع ندوی اور دیگر بزرگوں کے ساتھ جو مخلصانہ علمی،دینی اور دعوتی تعلقات اور وابستگی رہی ہے وہ ہر لحاظ سے ناقابل فراموش ہے۔

بیان میں مولانا رابع ندوی کی طویل ترین تعلیمی، تدریسی، تصنیفی، اصلاحی، دعوتی اور ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے بزرگ عالم دین کی وفات کو موت العالم موت العالم کا مصداق قرار دیتے ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلما اور مولانا مرحوم کے خاندان سادات حسنی رائے بریلی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے مولانا مرحوم کے اعلیٰ درجات اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: Maulana Rabey Hasani Nadvi مولانا سید رابع حسنی ندوی کے جنازے میں عوام کا سیلاب امڈ پڑا

اس دوران انجمن نے میرواعظ خاندان کے محب خاص اور بہی خواہ سرکردہ تاجر جناب الحاج عبدالمجید خان سکونت صدر بل کے برادر نسبتی محمد مظفر شیخ ساکن نوشہرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے خان خاندان اور شیخ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم شیخ صاحب کی مغفرت اور جنت الفردوس اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔

واضح رہے کہ مولانا کی ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی مکتب لائبریری میں ہی مکمل ہوئی۔ اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں داخلہ لیا۔ 1948 میں دارالعلوم ندوۃ العلماء سے فضیلت کی سند حاصل کی۔ اس دوران 1947 میں دارالعلوم دیوبند میں بھی قیام رہا۔ اس کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء میں معاون مدرس کو طور پر ان کی تقرری ہوئی، اس کے بعد دعوت و تعلیم کے سلسلے میں 1951 کے دوران حج سعودی عرب میں قیام رہا۔ 1993 میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم بنائے گئے۔ اس کے بعد 1999میں ندوۃ العلماء کے ناظم بنائے گئے اور 2000 میں حضرت مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی کی وفات کے بعد جون 2002 میں حیدرآباد دکن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق صدر مجاہد الاسلام قاسمی مرحوم کی وفات کے بعد متفقہ طور پر بورڈ کےصدر منتخب کیے گئے۔

مولانا رابع حسنی ندوی کی عربی زبان میں 15 کتابیں اور اردو زبان میں 12 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس کے ساتھ غیر مطبوعہ مسودات کی بھی کافی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ مولانا رابع حسنی کے مضامین متعدد رسائل و مجلوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.