ETV Bharat / state

Mirwaiz Likely to Deliver Sermon at Khanyar Shrine: شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس کی تقریب میں میرواعظ کی شرکت متوقع

شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کے عرس پاک کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی تقاریب کے سلسلے میں میرواعظ کشمیر کو انتظامیہ کی جانب سے آستان عالیہ سرائے بالا میں وعظ و تبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 8:14 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : عرس پاک حضرت پیران پیر شیخ شید عبد القادر جیلانی قدس اللہ سرہ العزیز کی مناسبت سے 25 اکتوبر کو بعد نماز ظہر تا عصر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق آستانہ عالیہ حضرت دستگیر صاحب خانیار میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔ جس میں حضرت شیخ کی تاریخ ساز اسلامی، دعوتی اور اصلاحی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈال کر حضرت ولی کامل کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس سے قبل میرواعظ کشمیر کو حسب پروگرام ادارہ اوقاف غوثیہ سرائے بالا کی دعوت پر حضرت پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ سیرتی مجلس سے خطاب کرنا تھا تاہم ریاستی انتظامیہ نے کوئی معقول وجہ بتائے بغیر میرواعظ کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔ جس پر لوگوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Mirwaiz Kashmir میرواعظ کو سیرتی مجلس میں شرکت کی اجازت نہ دینا قابل افسوس، انجمن اوقاف

میرواعظ کے پروگرام کے حوالے سے آستانہ عالیہ غوثیہ سرائے بالا میں ان کے وعظ و تبلیغ کو سننے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے لیکن نظر بندی کی وجہ سےان میں شدید مایوسی اور اضطراب پیدا ہوا۔ ایسے میں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ میرواعظ محمد عمر فاروق کو حضرت شیخ کے عرس پاک کی مناسبت سے خانیار میں منعقد کی جا رہی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.