ETV Bharat / state

ڈوڈہ دلدوز سڑک حادثہ پر میرواعظ کشمیر کا اظہار غم - سڑک حادثہ پر میرواعظ کشمیر کا اظہار غم

ڈوڈہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ پر سیاسی لیڈران کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 7:30 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ڈوڈہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں تین درجن سے زائد مسافروں کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ میرواعظ نے حادثے میں فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ رنج و الم کی اس گھڑی میں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی شفایابی کیلئے بھی دعا کی۔

میرواعظ نے ’’اس شاہراہ پر آئے روز سڑک حادثات میں اب تک متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور ان حادثات کو روکنے کیلئے ریاستی انتظامیہ کو مسافروں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کے ضمن میں اپنے فرائض کو پورا کرنے کی اہمیت‘‘ پر بھی زور دیا۔ ڈوڈہ میں پیش آئے حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر مملکت دروپدی مرمو، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزراء اعلیٰ - محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ - کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈرن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈودہ سڑک حادثہ میں 36افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ جموں صوبے کے ڈوڈہ علاقے میں بدھ کی صبح عسر علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 38افراد ہلاک جبکہ 19 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ضلع ڈوڈہ میں اُس وقت پیش آیا جب پہاڑی ضلع کشتواڑ کے بونجواہ علاقے سے جموں جا رہی ایک مسافر بردار گاڑی عسر علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر کھائی میں جا گری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.