ETV Bharat / state

Mirwaiz greets Muslim Ummah ربیع الاول کی آمد پر میرواعظ محمد عمر فاروق کی مبارکباد - Millad ul nabi 2023

ماہ ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ برکات اور سعادتوں کا مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ مبارک کی بارہویں تاریخ کو اللہ رب العزت نے اپنے فضل وکرم سے رحمتہ العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرما کر اپنی نعمتوں کی بارش برسائی۔

میرواعظ محمد عمر فاروق
میرواعظ محمد عمر فاروق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 8:14 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مقدس اور متبرک ماہ ربیع الاول کی آمد پر تنظیم کے خانہ نظر بند سربراہ میر واعظ محمد عمر فاروق کی طرف سے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کی اسی ماہ متبرک میں انسانیت کے آخری نجات دہندہ پیغمبر رحمت حضرت محمد ﷺ کی ولادت اور بعثت ہوئی ہے اور آپﷺ کی آمد اور تشریف آوری سے انسانیت میں ہمیشہ کیلئے فصل بہار آگئی ہے۔

ماہ ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ برکات اور سعادتوں کا مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ مبارک کی بارہویں تاریخ کو اللہ رب العزت نے اپنے فضل وکرم سے رحمتہ العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرما کر اپنی نعمتوں کی بارش برسائی۔

ادھر انجمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عظیم اور بابرکت مہینے کے آغاز پر بھی میرواعظ کشمیر لگاتار گزشتہ 4 برس سے مسلسل نظر بند ہیں اور ان کو اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے نہیں دیا جارہا ہے جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انجمن نے میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ پھر دہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: Eid Milad un Nabi ربیع الاول کا چاند نظر آیا، 28 ستمبر کو میلادالنبی

واضح رہے میرواعظ محمد عمر فاروق کُل جماعت حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں جو کہ 4 اگست 2019 سے مسلسل اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔ ایسے میں انجمن نے تین ہفتہ قبل حکام کو میرواعظ کی طرف سے قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ ان کی نظر بندی کے بارے میں صفائی پیش کریں اور میر واعظ کو رہا کریں۔ لیکن اُس نوٹس کا کوئی تحریری جواب انجمن کو اب تک موصول نہیں ہوا ہے۔اب حال ہی میں میرواعظ کی قانونی ٹیم نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ جس میں عدالت عالیہ سے میرواعظ کو رہا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.