ETV Bharat / state

مہاجر ملت مسجد شریف کو آگ کی واردات کے دوران ہوئے شدید نقصان پر میرواعظ کا اظہارافسوس

سرینگر کے صراف کدل علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک چار منزلہ مسجد میں آگ لگنے سے مسجد کا بالائی منزل کو نقصان پہنچا ہے۔فائر ٹنڈرس عملہ نے بروقر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔ Fire Incident In Srinagar

mirwaiz-expresses-grief-over-damage-to-masjid-due-to-fire
میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 6:30 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد کے صدر اور میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے صراف کدل میں واقع مہاجر ملت مسجد شریف کو گزشتہ رات آگ کی واردات کے دوران ہوئے شدید نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ پر مسجد شریف کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ ابھی گزشتہ دنوں ہی بازار مسجد بہوری کدل کو آگ کی واردات سے نقصان پہنچا تھا اور اس ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں ایک اور مسجد شریف آگ کی نذر ہوئی۔انہوں نے مساجد کے مقامی انتظامیہ کمیٹیوں سے تاکید کی کہ سردیوں کے ان دنوں میں گرم رکھنے یا حمام جلانے کے ضمن میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے اور اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہے۔

اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر جامع اوقاف کے ایک وفد نے صراف کدل جاکر مسجد مہاجر ملت کے مقامی انتظامیہ تک مسجد کو ہوئے نقصان کے سلسلے میں میرواعظ کی تشویش اور ہمدردی سے آگاہ کیا اور ان کے ساتھ اپنی بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بتادیں کہ سرینگر کے صراف کدل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک چار منزلہ مسجد کو نقصان پہنچا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر کے صراف کدل علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے ایک چار منزلہ مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آٹھ فائرٹنڈرس جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے تاہم اس دوران مسجد کے بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.