ان کا کہنا تھا کہ 'ہزاروں کی تعداد میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت کے کیا منصوبے اور عزائم ہیں؟ کیونکہ ان حالات کی وجہ سے ہر طرف تشویش، افواہوں اور چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہے۔'
میرواعظ کا مزید کہنا تھا کہ 'کشمیر میں پہلے سے ہی لاکھوں کی تعداد میں فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں ایسے میں مزید ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سمجھ سے بالا ترہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔'
دریں اثناء میر واعظ نے عوام سے اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔