ETV Bharat / state

'کشمیر بند' کی کال

وادی کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بقول ان کے افواج اور پولیس فورس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کی گھناونی کارروائیوں کے خلاف مورخہ 17 مئی بروز جمعہ ریاست گیر ہڑتال کے ذریعے ایک پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : May 17, 2019, 12:08 AM IST

Breaking News

قائدین نے پٹن سے تعلق رکھنے والے ارشد احمد ڈار ، پلوامہ کے رئیس احمد ڈار اور نعیم احمد شاہ ساکنہ جیسے عام شہریوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بقول ان کے فورسز کی طرف سے قتل کرنے کی شرمناک کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
مزاحمتی قیادت نے الزام عائد کیا :'بھارت نے ریاست جموں کشمیر کو اپنی جنگی مشقوں کے لیے ایک ایسا میدان کارزار بنادیا ہے جہاں عام لوگوں کو اپنی عزیز جانیں، عزت وقار اور قیمتی جائیدادوں کے حوالے سے عدم تحفظ اور سنگین خوف وحراس میں مبتلا کیا گیا ہے'۔
قیادت کا کہنا ہے :'پُرامن عوامی احتجاجی جلوسوں پر براہِ راست نشانہ ساز گولی باری کرکے قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور مختلف ایجنسیوں کو ہتھیار فراہم کرکے ایک بدترین قسم کی فرقہ وارانہ نفرت کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں'۔
مزاحمتی قیادت نے ان مبینہ ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعدپُرامن احتجاج کرنے کے لیے جملہ ائمہ اور خطیب حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان زیادتیوں کے خلاف اپنا صدائے احتجاج بلند کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرنے کے علاوہ بالخصوص نوجوانوں سے پُرامن رہنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.