سرینگر:جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے ڈل جھیل میں بیتی رات ہاوس بوٹ میں آگ کی واردات میں ایک نو سالہ بچی جھلس کر ہلاک ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق میں 26 اور 27 کی درمیانی شبب جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 16 میں ہاوس بوٹ میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس سے ہاوس بوٹ کو کافی نقصان ہوا جبکہ آگ کی اس ہولناک واردات میں ایک نو سالہ بچی کی بھی جھلس کر موت ہوئی ۔مذکورہ بچی کی شناخت نادیہ بشیر ولد مرحوم بشیر احمد گوسوانی کے طور ہوئی ہے۔Dal Lake Fire tragedy
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اگرچہ ابھی تک پتہ نہیں چلا تاہم پولیس نے کیس درج کر کےمزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ Minor girl charred to death
واضح رہے گزشتہ مہینوں کے دوران وادی بھر میں آگ کی مسلسل وارداتیں رونما ہو رہی ہیں جبکہ جھیل ڈل میں بھی جنوری سے اب تک درجنوں آگ کے واقعات پیش آچکی ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایسے میں یتی رات جھیل ڈل میں آگ کی واردات میں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان بھی ہوا جو کہ بے حد افسوسناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : Senegal Hospital Fire: سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 بچوں کی موت