ETV Bharat / state

Minor Boy Drowns In Srinagar کمسن لڑکا بمنہ سیلابی نالے میں ڈوبا، ریسکیو آپریشن جاری - نابالغ لڑکا سیلابی نالے میں ڈوبا

سرینگر کے علاقے ہمدانیہ کالونی میں اتوار کی سہ پہر کو ایک نابالغ لڑکا سیلابی نالے میں ڈوب گیا۔ اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کمسن لڑکا بمنہ سیلابی نالے میں ڈوبا، ریسکیو آپریشن جاری

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 8:32 PM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے علاقے ہمدانیہ کالونی میں اتوار کی سہ پہر کو ایک نابالغ لڑکا سیلابی نالے میں ڈوب گیا۔ اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ عین شاہدین نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کے دوران بچہ ڈوب گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد ہی موقع پر موجود لوگوں نے شور مچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد لڑکے کو سیلابی نالے سے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ وہیں ایک اہلکار نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس بھی ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

اس دوران مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ جبکہ اس دوران ایک مقامی خاتون نے بھی روتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کافی دیر کے بعد جائے واقع پر پہونچی جبکہ ہم نے کافی منتیں کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ واقعہ کے بعد SDRF کی ٹیم تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ ریسکیو آپریشن میں ایس ڈی آر ایف ٹیم کی طرف سے تاخیر ہوئی ہے۔

تاہم ایس ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ بروقت موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے غوطہ خور بھی موجود ہیں، جو لاش کو نکالنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Drowns While Saving Others دو افراد کی جان بچانے والا نوجوان غرقاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.