ETV Bharat / state

Kokernag Encounter آفیسران کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، رویندر رینا - سرینگر میں رویندر رینا کی پریس کانفرنس

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کی، لیکن مذاکرات اور عسکریت پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بس کے ذریعے پاکستان گئے، بات چیت کی لیکن اس کے بدلے میں پاکستان نے کرگل جنگ شروع کی۔

Militants involved in killing of officers  in Kokernag encounter will be brought to an end very soon, Bjp Ravinder Raina
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 9:38 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز کہا کہ کچھ لوگ جموں وکشمیر میں امن نہیں چاہتے اور وہ عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ بات چیت کی وکالت کی، لیکن مذاکرات اور عسکریت پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوکرناگ میں اعلیٰ آفیسران کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسدون کو سخت سزا ملے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات پچھلے تین برسوں کے دوران معمول پر آئے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہاں کا امن راس نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر سازشیں رچا رہے ہیں۔

  • Enemies of Kashmir can't digest the prosperity of Kashmir.

    Paid tribute to Shaheed SDPO Humanyu Bhat Sahib at his residence Humhama (Kashmir) pic.twitter.com/0VsYVg0ja3

    — Ravinder Raina (@RavinderRaina) September 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

رویندر رینہ نے کہا کہ کوکرناگ کے اندر عسکریت پسندوں کے حملے میں ہمارے جانبازوں نے ملک اور عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوکرناگ عسکریت پسندانہ حملے میں ملوث جنگجوؤں کو سخت سزا ملے گی۔

فاروق عبداللہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب رویندر رینا نے کہا کہ عسکریت پسندی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بس کے ذریعے پاکستان گئے، بات چیت کی لیکن اس کے بدلے میں پاکستان نے کرگل جنگ شروع کی۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ" موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بات چیت کے لئے پہل کی، لیکن ہر بار پاکستان نے اس کا جواب دہشت گردی سے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھائی چارے اور خوشحالی کی بات کرتا ہے لیکن ان کو بھی سمجھ ہونی چاہیے۔انہوں نے این سی سرپرست فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ میں اگر ہمت ہے تو انہیں قاتل کو قاتل کہنا چاہئے۔"

مزید پڑھیں: Kokernag Gunfight جموں وکشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بھارت اور پاکستان آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت سے قیام امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گڈول کوکرناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک سمیت چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.