ETV Bharat / state

کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے پر جان لیوا حملہ - شدید زخمی

نامعلوم بندوق برداروں نے بدھ کی شام درگا ناگ ڈل گیٹ سرینگر میں کرشنا نامی ڈھابہ کے مالک کے بیٹے پر گولیاں چلائی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے ۔

militants attack
عسکری حملہ
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 8:36 PM IST

Updated : Feb 18, 2021, 12:40 AM IST

آکاش مہرا ولد رمیش مہرا نامی کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایج ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔تاہم مذکورہ شخص کی حالت ابھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آکاش مہرا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلم جانباز فورس جموں وکشمیر نامی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے اردو میں لکھا ہوا ایک بیان وائر ہورہا ہے جس میں درگا ناگ سرینگر میں کرشنا ڈھابے کے مالک پر حملے کی زمہ داری قبول کی گئ ہے۔ وہیں اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ غیر ریاستی ڈومسائل حاصل کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔

viral paper
وائرل بیان

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں: گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد کلورہ علاقے کا محاصرہ

پولیس نے ابتدائی طور معاملہ درج کرکے حملے کی تحیقیات شروع کر دی ہے ۔

عسکری حملہ

ادھر این سی کے نائب صدر عمر عبدللہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کرشنا ڈھابہ کے مالک کے بیٹے پر کئے گئے حملے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملے برداشت نہیں کیےجاسکتے ہیں ۔عمر عبداللہ نے مذکورہ شخص کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وہیں عوام نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے بدقسمتی سے تعبیر کیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2021, 12:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.