ETV Bharat / state

سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی - etv urdu news

سرینگر کے ہمدانیہ کالونی بمنہ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔Militant Attack in Srinagar

Emilitant-attack-in-srinagar-police-man-injured
سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 8:06 PM IST

Updated : Dec 9, 2023, 8:48 PM IST

سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

سرینگر: اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو ہمدانیہ کالونی بمنہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار حافظ احمد ولد غلام حسن پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گر پڑا۔گولیوں کی آواز سنتے ہی آس پاس موجود لوگوں نے پولیس اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی سرینگر منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار، محمد حافظ چاڈ، جو سرینگر کی ہمدانیہ کالونی (بمنہ) کا رہائشی ہے، عسکریت پسندوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ زخمی اہلکار کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال سکمز (بمنہ)منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اس کے دائیں بازو اور پیٹ میں گولی لگی ہے۔ وہ علاقے کا مقامی رہائشی ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  • #Terrorists fired upon & injured one police personnel namely Mohammad Hafiz Chad S/O Gh Hassan Chad R/O #Bemina at Hamdaniya colony Bemina. He has been shifted to hospital for treatment. Area #cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمدانیہ کالونی بمنہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی ہے۔ذرائع کے مطابق بمنہ میں پولیس اہلکار پر ہوئے حملے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی۔اہم مقامات پر فورسز کی جانب سے ناکہ پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

دریں اثنا پولیس ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں محمد حافظ چاڈ ولد حسن چاڈ نامی ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔"

اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار کی جانب سے تمام افسران اور دیگر رینک کو چھٹی یا ڈیوٹی کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کے ایک دن بعد ہی یہ حملہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے پہلے عیدگاہ علاقے میں 29 اکتوبر کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک پولیس آفیسر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ پولیس انسپکٹر اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور 40 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کو دہلی کے ایمز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ متوفی پولیس انسپکٹر کی شناخت مسرور احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں گزشہ روز پولیس انسپکٹر کو پرنم انکھوں سے پرد لحد کیا گیا۔

Last Updated : Dec 9, 2023, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.