ETV Bharat / state

سرینگر میں عسکری حملہ، سی آر پی ایف کے دو جوان ہلاک، دو زخمی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جانے کے دوران ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ دوسرا جوان بھی ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔

سرینگر میں عسکری حملہ، سی آر پی ایف جوان ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 5:51 PM IST

Updated : Mar 25, 2021, 7:12 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں میں سے دو کی موت ہوگئی ہے۔ ان کی شناخت اے ایس آئی منگا رام برمن اور ڈرائیور اشوک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

سرینگر میں عسکری حملہ، سی آر پی ایف کے دو جوان ہلاک، دو زخمی

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے لاوے پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے دو اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدہ ایک اہلکار ہسپتال لے جائے جانے کے دوران ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ دوسرا ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔

ڈی آئی جی سی آر پی ایف کشور نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو جوانوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.