ETV Bharat / state

ملیٹینسی سازش کیس: 8 مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری، ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کے روز پونچھ ، شوپیاں ، پلوامہ ، بارہمولہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور سرینگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے نو تشکیل شدہ کالعدم عسکریت پسندوں تنظیموں سے وابستہ ہابرڈ عسکریت ہسندوں اور اعانت کاروں کے گھروں پر ڈالے گئے۔Militancy conspiracy case

Etv Bharatmilitancy-conspiracy-case-nia-raids-multiple-locations-across-jk-seizes-digital-devices-incriminating-data
ملیٹینسی سازش کیس: 8 مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا: این آئی اے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 8:54 PM IST

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعترض برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی صبح قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پونچھ ، شوپیاں ، پلوامہ ، بارہمولہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور سرینگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ نو تشکیل شدہ کالعدم عسکریت پسندوں تنظیموں سے وابستہ ہابرڈ عسکریت ہسندوں اور اعانت کاروں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے اور وہاں تلاشی لی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے ٹی آر ایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر(یو ایل ایف)، مجاہدین غزوت الہند(ایم جی ایچ)، جموں اینڈ کشمیر فریڈم فائٹرس(جے کے ایف ایف)، کشمیر ٹائیگرس ِ، پی اے اے ایف اور دوسری ذیلی تنظیموں سے وابستہ ہابرڈ عسکریت پسندوں اور ان کے اعانت کاروں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ موصوف ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران بہت سارے ڈیجیٹل آلات کو ضبط کیا گیا جس میں کافی مقدار میں مجرمانہ ڈیٹا کوبھی پایا گیا جبکہ دستاویزات بھی موقع پر ہی تحویل میں لئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے نے حال ہی میں کالعدم عسکریت ہسند گروپوں اور ان کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے جموں وکشمیر میں پر تشدد عسکریت پسدانہ حملوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کررکھی ہے۔ این آئی اے نے 21جون 2022 کو عسکریت پسند سازش کیس کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مذکورہ کیس میں ملیٹینٹ معاونین اور دوسرے مشتبہ افراد جو کہ نئی ملیٹینٹ تنظیموں سے وابستہ ہیں جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی، تشدد اور بغاوت پھیلانے کے لئے آئی ای ڈیز، فنڈز نشہ آور اشیاء اور اسلحہ وگولہ بارود کو جمع اور تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

ترجمان کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے ابتک کی تحقیقات سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ پاکستان میں بیٹھے عسکریت ہسند اور ہینڈلرز ملیٹینسی کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں اور وادی کشمیر میں ملیٹینٹ تنظیموں سے وابستہ ملی ٹینٹوں اور ان کے اعانت کاروں تک اسلحہ وگولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد ، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا استعمال کر رہے تھے۔ موصوف ترجمان کے مطابق یہ سرگرمیاں پاکستان میں ان کے ہینڈلرز کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے رچائی گئی تخریبی سازش کے حصے کے طورپر کی جارہی تھی۔ اس سازش میں مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی اور جموں وکشمیر میں تشدد اور پر امن حالت میں رخنہ ڈالنے کی خاطر ملی ٹینٹ معاونین کو فعال کرنا بھی شامل تھا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.