ETV Bharat / state

Microsoft Translator Adds Indian Languages کشمیری سمیت چار بھارتی زبانیں مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 3:57 PM IST

مائیکروسافٹ نے چار نئی بھارتی زبانیں مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں شامل کی ہے۔ ان زبانوں میں بھوجپوری، بوڈو، ڈوگری اور کشمیری شامل ہے۔ اس توسیع سے اب مائیکروسافٹ پر ہندوستانی زبانوں کی کُل تعداد 20 ہوگی ہے، جو ملک کی تقریباً 95 فیصد آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔

microsoft-now-supports-20-indian-languages-including-kashmiri-and-dogri
کشمیری سمیت چار بھارتی زبانیں مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں شامل

سرینگر: کشمیری اور ڈوگری زبان بولنے والوں کے لیے مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مائیکروسافٹ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹرانسلیٹر میں کشمیری، ڈوگری ، بھوجپوری اور بوڈو زبان کو بھی شامل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر پر 20 بھارتی زبانوں کو سپورٹ مل رہا ہے۔

جہاں کشمیری کشمیر میں، ڈوگری جموں میں، بھوجپوری بہار میں اور بودو آسام اور میگھالیا میں بولی جاتی ہے اور اس پیش رفت سے یہ زبانیں بولنے اور پڑھنے والے افراد کو کافی فائدہ ہوگا، وہیں آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، کونکنی، میتھلی، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، اوڑیہ، پنجابی، سندھی، تامل، تیلگو، اردو پہلے سے ہی مائیکروسافٹ کے ٹرانسلیٹر پر موجود ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس اقدام کے بعد کمپنی اپنے ہدف جو بھارت کی تمام زبانوں کو اپنے پلٹ فارم پر لانے کے قریب پہنچ چکا ہیں۔ آج چار زبانوں کے ساتھ بھارت میں بولی جانی والی 95 فیصد زبانیں ہمارے پلٹ فارم پر ہیں۔"
بیان میں راجیو کمار (منیجنگ ڈائریکٹر، انڈیا ڈویلپمنٹ سینٹر، مائیکروسافٹ انڈیا) کی طرف سے کہا گیا ہے کہ"ہم ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے اور ٹیکنالوجی تک رسائی کو مزید جامع بنانے کے لیے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی متنوع زبانوں اور ثقافت کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔"

مزید پڑھیں: Microsoft Will Make Super App: مائیکروسافٹ ایپل اور گوگل کا مقابلہ کرنے کیلئے 'سپر ایپ' بنائے گی

کسی بھی زبان میں ترجمہ کی خصوصیت کو مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر ایپ، ایج براؤزر، آفس 365، بنگ ٹرانسلیٹر، اور کاروباروں اور ڈویلپرز کے لیے ازورے ائی ٹرانسلیٹر اے پی ائی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ"یہ نیا اپڈیٹ 61 ملین کے قریب لوگوں کو مدد فراہم کرے گا اور اس سے مقامی کاریگروں اور کاروباروں کے لیے نئے اقتصادی مواقع کھولے گے، جس سے وہ وسیع تر سامعین سے رابطہ قائم کر سکیں گے۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.