سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 13 سے 17 جون تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 12 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے ایام میں بارشیں اور کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 17 جون تک بارشیں متوقع ہے تاہم وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال فروری کے مہینے سے ہی گرمی کا احساس ہونے لگا تھا۔ لیکن اس سال اب تک راحت ہے۔ مئی کے مہینے میں صرف 4 دن درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہا جب کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں پورے مہینے درجہ حرارت 40 ڈگری اور اس سے زیادہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
یو این آئی