ETV Bharat / state

بارش سے شدید گرمی کا تسلسل ٹوٹا، مزید بارش کا امکان

جموں و کشمیر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند روز تک خطہ میں موسم تر رہے گا اور کسانوں کو اس دوران جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کرنا چاہئے۔

بارش سے شدید گرمی کا تسلسل ٹوٹا
بارش سے شدید گرمی کا تسلسل ٹوٹا
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:31 PM IST

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر کے گلمرگ، کپوارہ، سوپور، بارہمولہ، سرینگر میں بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 جون تک مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش بھی ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ ناسازگار موسم کے دوران باغوں اور کھیتوں میں ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کیا جائے۔

سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کپوارہ اور گلمرگ میں بالترتیب 1.2 اور 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس طرح جموں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا۔ تاہم گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے موسم کو خوشگوار بنایا ہے اور عوام نے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.