سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی کے بعض علاقوں بشمول سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں۔
سرینگر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران1.0 ملی میٹر بارش جبکہ مشور سیاحتی مقام گلمرگ میں6.6 ملی میٹر، سرحدی ضلع کپوارہ میں1.3 ملی کیٹر، قاضی گنڈ میں2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں : MeT Predicts Light Rain in J&K : جموں و کشمیر میں مطلع ابر آلود ، ہلکی بارش کا امکان