سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی۔متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق گلمرگ میں دوران شب 0.6 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ اور وادی کے دیگر کئی پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف بارہ ہونے کے اطلاعات ہیں۔Snowfall in Kashmir
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موسم مجموعی طور پر ابروآلود رہے گا اور اس پیچ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جب کہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی کشمیر کے بڈگام میں بھی برفباری متوقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔سرینگر میں پانچ دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: SMC on Snowfall In Kashmir ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کیے گئے، ایس ایم سی کمشنر
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام میں دوران شب 2.0 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔۔۔جاوید احمد ڈار۔۔