ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 17 اپریل تک موسم کے ابر آلود رہنے کا امکان - کشمیر کا موسم

جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں موسم 17 اپریل تک ابر آلود رہے گا

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 11:26 AM IST

جمعرات کو وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر تک جموں و کشمیر اور لداخ میں بارش و برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

خراب موسمی صورتحال 17 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ' 17 اپریل تک بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔'

محکمہ موسمیات نے اسمانی بجلی گرنے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔

جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت سری نگر میں 7.8، پہلگام 2.9 اور گلمرگ 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں منفی 1.9، کرگل منفی 1.2 اور دراس میں منفی 2.3 ڈگری درجہ حرارت رہا۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5، کٹرا 21.0، بٹوت 11.0، بانیہال 9.0 اور بھدرواہ میں 8.7 رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.