ETV Bharat / state

کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 1:50 PM IST

وادی کشمیر میں چار دنوں کی برفباری و بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے لگا ہے۔

کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں پر بیٹھے لطف اندود ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ہفتے کی صبح سے دیہی علاقوں میں کسانوں کو باغات اور کھیتوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔

بارشوں کے بعد وادی کے کھیت کھلیانوں، باغات، سبزہ زاروں میں مزید نکھار آیا ہے اور پوری وادی نے سبز چادر سی اوڑھ لی ہے۔ تاہم وادی کے شہر و گام کی سڑکیں پانی اور کیچڑ سے ہنوز بھری ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے قدرے زیادہ تھا۔

مزید پڑھیں؛جنوبی کشمیر: نوے کی تلخ یادیں تازہ

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.