ETV Bharat / state

Weather In Kashmir: کشمیرمیں 19 اور20 کو بارشوں کی پیش گوئی - وادی میں بارش

محکمۂ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ وادیٔ کشمیر میں 19 اپریل کی شام سے 20 اپریل کی سہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ MeT predicts another spell of rain in J&K

Weather In Kashmir
کشمیرمیں 19 اور20 کو بارشوں کی پیش گوئی
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 2:08 PM IST

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ ادھر محکمۂ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں 19 اپریل کو داخل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وادیٔ کشمیر میں 19 اپریل کی شام سے 20 اپریل کی سہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ Today's Weather in Kashmir

انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی پہلگام کو چھوڑ کے شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں گزشتہ شب کئی ہفتوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا تھا۔ گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ Kashmir Weather Update

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔weather in Pahalgam

دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارالحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔ weather in Kashmir

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں شبانہ بارشوں سے موسم خوشگوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.