سرینگر: وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گنٹھوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔weather update
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال قائم رہنے کا امکان ہے۔ادھر موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے لگا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔یونین ٹریٹری لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت10.2، لہیہ میں 12.2اور کرگل میں 16.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا صوبہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 24.9 ریکارڈ کیا گیا، بٹوٹ میں 18.7، بانہال میں 17.4اور بدرواہ میں 18.8ریکارڈ ہوا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں : Kashmir weather update: کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج