ETV Bharat / state

ہمارے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی - سیاسی جماعت کے لیڑران

محبوبہ نے کہا کہ نئے سیاستدانوں کو سیکیورٹی سمیت تمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں لیکن پی ڈی پی ممبران کے ساتھ دوہرا معیار اپناتے ہوئے ان کی جان کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

mehbooba
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 6:56 PM IST

Updated : Jul 4, 2021, 7:50 PM IST

پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور سابق ایم ایل ایز کو نشانہ بنا کر ان کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے مکتوب میں لکھا ہے کہ ان سیاسی لیڑران کو ایسے وقت سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں جب عسکری کارروائیاں تیز ہو رہی ہیں جس سے ان کی جان خطرے میں ڈالی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جب یہ رہنما واپس اپنے دیہی علاقوں کو جانا چاہتے ہیں تو انتظامیہ ان کو سیکورٹی فراہم کرنے سے منع کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں ہمارے رہنما سرکاری رہائش گاہیں چھوڑ کر گھر کیسے جا سکتے ہیں؟'۔

انہوں ایل جی کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر ان کے سیاسی جماعت کے لیڈران کو سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کی ہدایت دینا بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جماعت کے کسی بھی لیڈر کے ساتھ کوئی عدم تحفظ کا معاملہ پیش آئے گا تو وہ انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'نوجوان عسکری سرگرمیوں سے دور رہیں'

انہوں مکتوب میں حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ کئی نئے سیاستدانوں کو سیکیورٹی سمیت تمام طرح کی سہولیات دستیاب رکھی گئیں ہیں لیکن پی ڈی پی ممبران کے ساتھ دوہرا سلوک کرتے ہوئے ان کی جان کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محکمہ اسٹیٹس نے پی ڈی پی اور دیگر سیاسی کارکنان کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں یہ احکامات عدالت عالیہ کی ہدایت کے بعد جاری کیے تھے۔

Last Updated : Jul 4, 2021, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.