ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

اس سے قبل امسال اپریل مہینے کی آٹھ تاریخ کو ای ڈی نے گلشن نذیر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرتے ہوئے ان کو اپریل کی 15 تاریخ کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ تاہم وہ ناسازگار صحت اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوئیں۔

محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں
محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 2:46 PM IST

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کو منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے بدھ کے روز سری نگر میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہونا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں۔

یہ دوسرا موقع تھا جب ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کیے جانے کے باوجود بھی وہ پوچھ تاچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئیں۔ انہیں صبح 11:30 پر ای ڈی کے دفتر پہنچنا تھا تاہم وہ وہاں حاضر نہیں ہوئیں۔

محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

اس حوالے سے پارٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا بیان جاری کریں گے۔ وہیں، ای ڈی نے اس سلسلہ میں فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امسال اپریل مہینے کی آٹھ تاریخ کو ای ڈی نے گلشن نذیر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرتے ہوئے ان کو اپریل کی 15 تاریخ کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ تاہم وہ ناسازگار صحت اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوئیں۔ اس کے بعد رواں مہینے کی 6 تاریخ کو دوبارہ سمن بھیج کر ای ڈی نے ان کو جولائی مہینے کی 14 تاریخ کو صدر دفتر میں طلب کیا۔

ای ڈی کے سمن کے بعد محبوبہ مفتی اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے لیڈران نے مذمت کی۔ محبوبہ کا کہنا تھا کہ "حکومتِ ہند سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ والدہ کو سمن اسی لیے بھیجا گیا کیونکہ ہماری پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔"

وہیں، آج دہلی ہائی کورٹ میں محبوبہ مفتی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ معاملے کے حوالے سے عرضی پر سماعت آئندہ مہینے کی تیرہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.