ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی دختر کورونا سے متاثر - عالمی وبا کورونا وائرس

سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ کے بعد محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آگئی ہے۔

محبوبہ مفتی کی دختر عالمی وبا سے متاثر
محبوبہ مفتی کی دختر عالمی وبا سے متاثر
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 4:50 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائی گئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’میری چھوٹی دختر التجا مفتی آج کورونا وائرس سے مثبت پائی گئی ہیں۔‘‘

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’’ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وہ سبھی احتیاطی تدبیر پر عمل کر رہی ہیں اور اس وقت انہوں نے خود کو علیحدہ رکھا ہوا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل رکن پارلیمان اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور اُن کے فرزند عمر عبداللہ بھی عالمی وبا سے متاثر پائے گئے۔

دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ رہا ہے، جبکہ اموات کی تعداد میں بھی کئی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.